ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو تین سو چون رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو جب میچ شروع ہوا تو پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور اُس کی پوری ٹیم صرف اسی رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ کی جیت میں فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں پانچ جبکہ دوسری اننگز میں چھ کھل
جیمز اینڈرسن کو اُن کی شاندار کارکردگی کی بنا پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
انگلینڈ نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
اِس سے پہلے انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز نو کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو باسٹھ رنز بنا کر اننگز ڈیکلئر کردی تھی۔
پاکستان کی جانب سے عمران فرحت اور سلمان نےدوسری اننگز کا آغاز کیا۔
سلمان بٹ آٹھ رنز بنا کر براڈ کی گیند پر کالنگ ووڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
سلمان کے بعد زاہد علی بیٹنگ کے لیے آیے اور کوئی رن بنائے بغیر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی عمر امین تھے جو ایک رن بنا کر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
پاکستان کو چوتھا نقصان اُس وقت اٹھانا پڑا جب عمران فرحت اینڈرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے پندرہ رنز بنائے۔
پینتیس رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب عمر اکمل چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اکتالیس رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چھٹی اور ساتویں وکٹ اُس وقت گری جب محد عامر اور کامران اکمل آؤٹ ہوئے۔ دونوں نے بلترتیب چار اور صفر رنز بنائے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ پچاس رنز کے مجموعی سکور پر اُس وقت گری جب عمر اکمل چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی شعیب ملک تھے انہوں نے نو رنز بنائے۔
پاکستان کی آخری وکٹ اسی رنز کے مجموعی سکور پر اُس وقت گری جب محمد آصف بغیر کوئی سکور کیے آؤٹ ہوئے۔
جمعرات سے شروع ہونے والے اِس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی ٹیم: سلمان بٹ، عمران فرحت، عمر اکمل، زاہد علی، عمر امین، کامران اکمل، شعیب ملک، عمر گل، محمد عامر، دانش کنیریا اور محمد آصف۔
انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس، ایلیسٹیئر کک، جانتھن ٹراٹ، کیون پیٹرسن، پال کالنگوڈ، ایون مارگن، میٹ پرایور، سٹورٹ براڈ، گریم سوان، جیمز اینڈرسن، سٹیون فِن اور ٹیم برسینن۔