
پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور عمر امین کا تھا جنہوں نے تئیس رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن اور براڈ نے چار چار اور براڈ نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف نو رنز کے مجموعی سکور پر اُس کی دو وکٹ گر گئیں۔اوپنر عمران فرحت بغیر کوئی رن بنائے جبکہ کپتان سلمان بٹ سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس میچ میں وکٹ کیپر کامران اکمل کی جگہ ذوالقرنین حیدر کو موقع دیا گیا ہے۔ ذوالقرنین کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔
کامران اکمل کو گزشتہ میچوں میں خراب کاردگی کے سبب اس میچ میں نہیں کھلایا گیا جبکہ سپنر دانش کینریا کی جگہ سعید اجمل کو کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو تین سو چون رنز کے واضح فرق سے شکست دی تھی۔