Friday, July 30, 2010

مارگلہ کریش: تحقیقات شروع کر دی گئیں

مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے طیارے کے سانحے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے جمعرات کو جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی انوسٹیگیشن بورڈ کے صدر ائر کمووڈور خواجہ ایم مجید کی سربراہی میں بننے والی سات رکنی ٹیم میں تکنیکی اور آپریشنل فیلڈ میں مہارت رکھنے والے افراد شامل ہیں اس کے علاوہ حادثے کا شکار ہونے والی نجی فضائی کمپنی کا ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔